- "yin-yang" نظریہ خدا کی منکشف سچائی سے کس طرح متضاد ہے؟
- لوگوں کے دو غلط نظریات کے نام بتائیں جو فردوس کے متعلق ہیں۔ خدا کے آسمانی گھر کی حقیقت کیا ہے؟
- بحالی کی پُرجلال کہانی جو پیدائش سے شروع ہوئی مکاشفہ میں اُس کا خلاصہ ہے۔ وقت ضائع کئے بغیر زیادہ سے زیادہ ۳۰۰ الفاظ پر مشتمل اُس کہانی کا مختصر خلاصہ لکھیں جس میں خدا نے بے یارومددگار گنہگاروں کو شیطان، گناہ اور ابدی موت سے بچایا۔
- لوگ ایسی کہانیاں سنانا کیوں پسند کرتے ہیں جن کے کردار آخر میں ہمیشہ تک خوش رہے؟ کیا آپ بھی آخرت میں ہمیشہ تک خوش رہیں گے؟ آپ کے جواب کی بنیاد کیا ہے؟
- کلامِ مقدس کا یہ سُست رفتار سفر آپ کے لئے فائدہ مند کیسے رہا؟
|