۲۷ |
مرحلہ نمبر ١: خدا کا پچھلا پروگرام |
- باب نمبر ۲۷ میں اِن لوگوں کی تبدیلی کی کہانیاں ہیں: تلاشِ حق کا مسافر، مجرم مصلوب، آدم خور قبیلہ، خود کُشی کا ارادہ رکھنے والی نابالغ لڑکی، مذہبی جوش والا شخص، اور ایک دین دار مسلم جوان آدمی۔ آپ کس کہانی سے اچھی واقفیت رکھتے ہیں اور کیوں؟
- صلیب پر ایک مجرم کے ساتھ یسوع نے وعدہ کیا "تُو آج ہی میرے ساتھ فردوس میں ہو گا!" پہلی بات یہ کہ توبہ کرنے والا یہ مجرم ہمیشہ کے لئے کیسے محفوظ ہو گیا؟ دوسری بات یسوع کے وعدہ سے تعلق رکھتی ہے، کہ مرتے وقت اُس نے اپنے آپ کو کس جگہ پر پایا؟
- آپ ایک بچے کو عدل ، رحم اور فضل کا نظریہ کیسے سمجھائیں گے؟
- اِنسان کی "دہری مشکل" کیا ہے؟ خدا کا "دہرا علاج" کیا ہے؟
- خدا کے کلام کے مطابق کیا لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ وہ ابدیت کہاں گزاریں گے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ مرنے کے بعد آپ کہاں جائیں گے؟ وضاحت سے جواب دیں۔
|
اپنے الفاظ میں |
۲۔ کرنتھیوں ۵: ۲۱ کی وضاحت کریں۔ ”جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خدا کی راست بازی ہو جائیں۔“ |