- آدم اور حوا کو پہلے بچے کی پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد کس ناخوش گوار حقیقت کا سامنا کرنا پڑا؟
- دو بڑی وجوہات بیان کریں جن کی بنا پر خدا نے ہابل (ہابیل) اور اُس کے نذرانے کو قبول کیا۔ دو بڑی وجوہات بیان کریں جن کی بنا پر خدا نے کائن (قابیل) اور اُس کے نذرانے کو قبول نہ کیا۔
- کیا آپ اپنے گناہوں کو مٹانے کے لئے کچھ کر سکتے ہیں؟ عبادات اور نیک اعمال سے گناہوں کا کفارہ ممکن کیوں نہیں ہے؟
- خدا ہر گناہ کی سزا دیتا ہے۔ کیا خدا کے پاس کوئی ایسا راستہ تھا جس کے ذریعے وہ سزا دیئے بغیر سزا کا عمل پورا کر لیتا؟
- وضاحت کریں کہ قربانی کی شریعت گناہ اور موت کے لئے "فتح کی شریعت" کیسے ہے؟
|