- وعدہ بادل ہے اور اُس کا پورا ہونا بارش ہے۔ وضاحت کریں کہ یہ عربی کہاوت زمین پر ایک نجات دہندہ بھیجنے کے خدا کے منصوبے میں کیسے استعمال ہو سکتی ہے؟
- یسوع نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ وہ عیدِ فسح کے دوران قتل کر دیا جائے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ خدا نے یہ فیصلہ کیوں کیا کہ اُس کا بیٹا اُسی خاص وقت مرے؟
- شاگردوں کے ساتھ فسح کا کھانا کھاتے وقت یسوع نے روٹی توڑی اور پیالہ اور روٹی سب میں بانٹی۔ روٹی کس چیز کو ظاہر کرتی ہے؟ اور پیالہ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟
- جب سپاہی اُسے پکڑنے کو آئے تو یسوع نے اپنا دفاع کیوں نہ کیا؟
- سردار کاہن نے یسوع پر کُفر بولنے کا الزام کیوں لگایا؟
|