۲۹
مرحلہ نمبر٣ : خدا کا مستقبل کا پروگرام
  1. شیطان کو تباہ کرنے اور گناہ کو دُور پھینکنے کے متعلق خدا کے منصوبے کے تین درجات بیان کریں۔
  2. بتائیں کہ زمین پر مسیح کی دوسری آمد اُس کی پہلی آمد سے موثر طور پر کیسے مختلف ہو گی۔
  3. زبور ۷۲ : ۷ کو پڑھیں اور چند طریقے بتائیں کہ دُنیا کے حاکم اور لوگ مسیح یسوع بادشاہ کی اطاعت کیسے کریں گے؟
  4. مسیح یسوع کی ہزار سالہ بادشاہی کے دَوران آدم کے گناہ کی وجہ سے آنے والی مصیبتوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اِس زمین پر کون سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے؟
  5. کیا آپ اتفاق کرتے ہیں کہ مکاشفہ ۲۰ : ۱۰۔۱۵ میں ایک ٹھوس تاریخی واقعہ بیان کیا گیا ہے؟ وضاحت سے جواب دیں۔
اپنے الفاظ میں
وضاحت کریں کہ آپ ۱۔یوحنا ۳: ۲ میں کیا دیکھتے ہیں۔ ”ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا کہ ہم کیا ہوں گے۔ اِتنا جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو گا تو ہم بھی اُس کی مانند ہوں گے کیونکہ اُس کو ویسا ہی دیکھیں گے جیسا وہ ہے۔“