- یسوع کے مرنے اور جی اُٹھنے سے پہلے خدا گناہ کیسے معاف کرتا تھا؟ خدا آج کل گناہ کیسے معاف کرتا ہے؟ مختصر تشریح کریں کہ ڈھانپے جانے والے گناہوں اور منسوخ کئے جانے والے گناہوں میں کیا فرق ہے۔
- ہمارے ایمان کا مقصد ہمارے ایمان کی مضبوطی سے زیادہ ضروری کیوں ہے؟
- آپ کا کیا خیال ہے خدا لوگوں کو اپنے آسمانی گھر میں جانے کی اجازت دے گا اگر اُن کے نیک اعمال بُرے اعمال پر بھاری ہوں تو؟ نجات کے اِس "پیمائشی نظریہ" پر اپنی حالت کی وضاحت کریں۔
- بائبل کے مطابق کوئی گنہگار ابدی عدالت سے کیسے بچ سکتا ہے اور خدا کی خالص اور کامل حضوری میں رہنے کی اہلیت کیسے حاصل کر سکتا ہے؟
- نیک اعمال نجات کی شرط کی بجائے نجات کا نتیجہ کیوں ہیں؟
|