- خدا نے ابرہام کو ایک عظیم قوم بنانے اور اُس کی نسل کو ملکِ کنعان دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ابرہام کی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے کن وجوہات کی بنا پر یہ دونوں وعدے ناممکن نظر آتے تھے؟
- خدا نے ابرہام کو راست باز کیوں کہا؟ "خدا پر ایمان" رکھنے سے کیا مراد ہے؟
- اُن تین طریقوں کے نام بتائیں جن سے خدا نے اسرائیل قوم کے وسیلے سے تمام اقوام تک اپنی سچائی اور برکات پہنچائیں۔
- خدا نے ابرہام سے کہا کہ اپنے بیٹے اضحاق کو سوختنی قربانی کے طور پر قربان کر دے۔ کیا ابرہام نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ خدا نے اپنا وعدہ توڑ دیا ہے (جو اضحاق کی نسل کو عظیم قوم بنانے کے لئے کیا تھا)؟ وضاحت کریں۔
- ابرہام کا بیٹا مذبح پر کیوں نہ مرا؟
|