February 2014

۲۹
مرحلہ نمبر٣ : خدا کا مستقبل کا پروگرام
  1. شیطان کو تباہ کرنے اور گناہ کو دُور پھینکنے کے متعلق خدا کے منصوبے کے تین درجات بیان کریں۔
  2. بتائیں کہ زمین پر مسیح کی دوسری آمد اُس کی پہلی آمد سے موثر طور پر کیسے مختلف ہو گی۔
  3. زبور ۷۲ : ۷ کو پڑھیں اور چند طریقے بتائیں کہ دُنیا کے حاکم اور لوگ مسیح یسوع بادشاہ کی اطاعت کیسے کریں گے؟
  4. مسیح یسوع کی ہزار سالہ بادشاہی کے دَوران آدم کے گناہ کی وجہ سے آنے والی مصیبتوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اِس زمین پر کون سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے؟
  5. کیا آپ اتفاق کرتے ہیں کہ مکاشفہ ۲۰ : ۱۰۔۱۵ میں ایک ٹھوس تاریخی واقعہ بیان کیا گیا ہے؟ وضاحت سے جواب دیں۔
اپنے الفاظ میں
وضاحت کریں کہ آپ ۱۔یوحنا ۳: ۲ میں کیا دیکھتے ہیں۔ ”ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا کہ ہم کیا ہوں گے۔ اِتنا جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو گا تو ہم بھی اُس کی مانند ہوں گے کیونکہ اُس کو ویسا ہی دیکھیں گے جیسا وہ ہے۔“
۳۰
بہشت کا پیشگی نظارہ
  1. "yin-yang" نظریہ خدا کی منکشف سچائی سے کس طرح متضاد ہے؟
  2. لوگوں کے دو غلط نظریات کے نام بتائیں جو فردوس کے متعلق ہیں۔ خدا کے آسمانی گھر کی حقیقت کیا ہے؟
  3. بحالی کی پُرجلال کہانی جو پیدائش سے شروع ہوئی مکاشفہ میں اُس کا خلاصہ ہے۔ وقت ضائع کئے بغیر زیادہ سے زیادہ ۳۰۰ الفاظ پر مشتمل اُس کہانی کا مختصر خلاصہ لکھیں جس میں خدا نے بے یارومددگار گنہگاروں کو شیطان، گناہ اور ابدی موت سے بچایا۔
  4. لوگ ایسی کہانیاں سنانا کیوں پسند کرتے ہیں جن کے کردار آخر میں ہمیشہ تک خوش رہے؟ کیا آپ بھی آخرت میں ہمیشہ تک خوش رہیں گے؟ آپ کے جواب کی بنیاد کیا ہے؟
  5. کلامِ مقدس کا یہ سُست رفتار سفر آپ کے لئے فائدہ مند کیسے رہا؟
اپنے الفاظ میں
بتائیں کہ مکاشفہ ۲۱: ۲۷ میں بیان کردہ تصویر میں آپ کس جگہ آتے ہیں۔ ”اور اُس میں کوئی ناپاک چیز یا کوئی شخص جو گھنونے کام کرتا یا جھوٹی باتیں گھڑتا ہے ہرگز داخل نہ ہو گا، مگر وہی جن کے نام برہ کی کتابِ حیات میں لکھے ہوئے ہیں۔'' “

Pages