February 2014

۱۹
قربانی کا قاںون
  1. آدم اور حوا کو پہلے بچے کی پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد کس ناخوش گوار حقیقت کا سامنا کرنا پڑا؟
  2. دو بڑی وجوہات بیان کریں جن کی بنا پر خدا نے ہابل (ہابیل) اور اُس کے نذرانے کو قبول کیا۔ دو بڑی وجوہات بیان کریں جن کی بنا پر خدا نے کائن (قابیل) اور اُس کے نذرانے کو قبول نہ کیا۔
  3. کیا آپ اپنے گناہوں کو مٹانے کے لئے کچھ کر سکتے ہیں؟ عبادات اور نیک اعمال سے گناہوں کا کفارہ ممکن کیوں نہیں ہے؟
  4. خدا ہر گناہ کی سزا دیتا ہے۔ کیا خدا کے پاس کوئی ایسا راستہ تھا جس کے ذریعے وہ سزا دیئے بغیر سزا کا عمل پورا کر لیتا؟
  5. وضاحت کریں کہ قربانی کی شریعت گناہ اور موت کے لئے "فتح کی شریعت" کیسے ہے؟
اپنے الفاظ میں
”کفارہ“ کی تشریح کریں اور احبار ۱۷ : ۱۱ کے مطابق موسی' نبی سے خدا کی گفتگو کی وضاحت کریں۔ ”کیونکہ جسم کی جان خون میں ہے اور مَیں نے مذبح پر تمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے اُسے تم کو دیا ہے کہ اُس سے تمہاری جانوں کے لئے کفارہ ہو کیونکہ جان رکھنے ہی کے سبب سے خون کفارہ دیتا ہے۔“
۲۰
ایک عظیم قربانی
  1. خدا نے ابرہام کو ایک عظیم قوم بنانے اور اُس کی نسل کو ملکِ کنعان دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ابرہام کی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے کن وجوہات کی بنا پر یہ دونوں وعدے ناممکن نظر آتے تھے؟
  2. خدا نے ابرہام کو راست باز کیوں کہا؟ "خدا پر ایمان" رکھنے سے کیا مراد ہے؟
  3. اُن تین طریقوں کے نام بتائیں جن سے خدا نے اسرائیل قوم کے وسیلے سے تمام اقوام تک اپنی سچائی اور برکات پہنچائیں۔
  4. خدا نے ابرہام سے کہا کہ اپنے بیٹے اضحاق کو سوختنی قربانی کے طور پر قربان کر دے۔ کیا ابرہام نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ خدا نے اپنا وعدہ توڑ دیا ہے (جو اضحاق کی نسل کو عظیم قوم بنانے کے لئے کیا تھا)؟ وضاحت کریں۔
  5. ابرہام کا بیٹا مذبح پر کیوں نہ مرا؟
اپنے الفاظ میں
پیدائش ۲۲: ۱۴ کے متعلق اپنے خیالات بیان کریں۔ ”اور ابرہام نے اُس مقام کا نام یہوواہ یری رکھا۔ چنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خدا کے پہاڑ پر مہیا کیا چائے گا۔“
۲۱
اَور بھی خون بہایا گیا
  1. فسح کی کہانی میں، ملکِ مصر میں ہر خاندان موت کا گواہ کیسے ہے؟
  2. اُن دو اسباق کے نام بیان کریں جو خدا چاہتا تھا کہ لوگ ہیکل سے سیکھیں۔
  3. عہد کی کشتی کیا علامت پیش کرتی ہے؟
  4. ہیکل کے ایک بار مکمل ہونے پر خدا نے آسمان سے کیا نیچے بھیجا تھا؟
  5. پردے کا مقصد کیا تھا؟ (۲۲۳) کیا کوئی ایسا طریقہ تھا جس کے تحت انسان پردے کے پیچھے پاک ترین مقام میں جا سکے؟ وضاحت کریں۔
اپنے الفاظ میں
عبرانیوں ۹: ۲۲ کی وضاحت کریں۔ ”اور بغیر خون بہائے معافی نہیں ہوتی۔“
۲۲
برہ
  1. خدا کی کتاب کا مرکزی مضمون کیا ہے؟
  2. کم از کم دو مثالیں دیں جن کے تحت مسیح نے ہیکل کی علامات کو پورا کیا۔
  3. روزمرہ زندگی کی مثال دے کر وضاحت کریں کہ "توبہ" سے کیا مراد ہے۔
  4. خدا نے یسوع کے بارے میں ایسی کون سی خاص بات کہی جو کسی دوسرے کے لئے نہیں کہی؟
  5. ذبح کئے ہوئے برے خدا کے منصوبے کا عکس اور علامت کس طرح تھے جو اُس نے بنی نوع انسان کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لئے بنا رکھا تھا؟
اپنے الفاظ میں
”یوحنا ۱: ۲۹ کی وضاحت کریں۔ "دوسرے دن اُس نے یسوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دُنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔" “
۲۳
پاک کلام کا پورا ہونا
  1. وعدہ بادل ہے اور اُس کا پورا ہونا بارش ہے۔ وضاحت کریں کہ یہ عربی کہاوت زمین پر ایک نجات دہندہ بھیجنے کے خدا کے منصوبے میں کیسے استعمال ہو سکتی ہے؟
  2. یسوع نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ وہ عیدِ فسح کے دوران قتل کر دیا جائے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ خدا نے یہ فیصلہ کیوں کیا کہ اُس کا بیٹا اُسی خاص وقت مرے؟
  3. شاگردوں کے ساتھ فسح کا کھانا کھاتے وقت یسوع نے روٹی توڑی اور پیالہ اور روٹی سب میں بانٹی۔ روٹی کس چیز کو ظاہر کرتی ہے؟ اور پیالہ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟
  4. جب سپاہی اُسے پکڑنے کو آئے تو یسوع نے اپنا دفاع کیوں نہ کیا؟
  5. سردار کاہن نے یسوع پر کُفر بولنے کا الزام کیوں لگایا؟
اپنے الفاظ میں
پیدائش ۲۲: ۸ اور ۱۴ میں ابرہام کی دو نبوتوں کی وضاحت کریں۔ ”ابرہام نے کہا اے میرے بیٹے خدا آپ ہی اپنے واسطے سوختنی قربانی کے لئے برہ مہیا کر لے گا۔۔۔ اور ابرہام نے اُس مقام کا ںام یہوواہ یری رکھا۔ چنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خداوند کے پہاڑ پر مہیا کیا جائے گا۔“
۲۴
پوری ادائیگی
  1. حکومت نے سزائے موت کا کون سا ظالمانہ طریقہ رائج کر رکھا تھا؟ یسوع کو سزائے موت دینے کے لئے مذہبی اور سیاسی راہنماؤں نے کون سا طریقہ استعمال کیا؟
  2. گناہ کی وجہ سے علیحدگی کے تین درجے کون سے ہیں؟ آپ اِس نظریے کے متعلق کیسا محسوس کرتے ہیں؟ یسوع نے صلیب پر اُن تینوں درجوں کا تجربہ کیا؟
  3. یسوع کے لئے یہ کیوں ضروری تھا کہ وہ صلیب پر مرے؟
  4. یسوع چند گھنٹوں کی تکلیف اُٹھا کر ساری دُنیا کے تمام گناہوں کی سزا کیسے پوری کر سکتا تھا؟
  5. ہیکل کے پردے کا اوپر سے نیچے تک پھٹنا کس چیز کی علامت تھا؟
اپنے الفاظ میں
یوحنا ۱۹: ۳۰ کی وضاحت کریں۔ ”پس جب یسوع نے وہ سرکہ پیا تو کہا کہ تمام ہوا اور سر جھکا کر جان دے دی۔“
۲۵
موت کی شکست
  1. یہ افواہ کس نے پھیلائی تھی کہ شاگردوں نے یسوع کی لاش کو چرا لیا ہے؟ اُنہوں نے یہ کہانی کیوں گھڑی تھی؟
  2. یسوع کا مرنا، دفنایا جانا اور پھر جی اُٹھنا شیطان کی شکست کیسے تھا؟
  3. کون سی گواہی آپ کو ثبوت دیتی ہے کہ یسوع جی اُٹھا؟
  4. ہم نے کلام مقدس کے اپنے سفر کے آغاز میں دیکھا کہ خدا نے تخلیق کا کام ختم کرنے کے بعد آرام کیا۔ خدا کے بحالی کے کلام پر غور کرتے ہوئے ہم کون سا ضروری سبق سیکھ سکتے ہیں؟
  5. یسوع نے اپنے زندہ ہونے کے ۴۰ دن بعد کیا کیا؟ کیا آپ کو اُس کے متعلق کوئی سنسنی خیز بات ملی ہے؟
اپنے الفاظ میں
۱۔کرنتھیوں ۱۵: ۳، ۴ کی اہمیت کی وضاحت کریں ”۔۔۔ مسیح کتاب مقدّس کے مطابق ہمارے گناہوں کے لئے موا اور دفن ہوا اور تیسرے دن کتابِ مقدّس کے مطابق جی اُٹھا۔“
۲۶
دین دار مگر خدا سے دُور
  1. یسوع کے مرنے اور جی اُٹھنے سے پہلے خدا گناہ کیسے معاف کرتا تھا؟ خدا آج کل گناہ کیسے معاف کرتا ہے؟ مختصر تشریح کریں کہ ڈھانپے جانے والے گناہوں اور منسوخ کئے جانے والے گناہوں میں کیا فرق ہے۔
  2. ہمارے ایمان کا مقصد ہمارے ایمان کی مضبوطی سے زیادہ ضروری کیوں ہے؟
  3. آپ کا کیا خیال ہے خدا لوگوں کو اپنے آسمانی گھر میں جانے کی اجازت دے گا اگر اُن کے نیک اعمال بُرے اعمال پر بھاری ہوں تو؟ نجات کے اِس "پیمائشی نظریہ" پر اپنی حالت کی وضاحت کریں۔
  4. بائبل کے مطابق کوئی گنہگار ابدی عدالت سے کیسے بچ سکتا ہے اور خدا کی خالص اور کامل حضوری میں رہنے کی اہلیت کیسے حاصل کر سکتا ہے؟
  5. نیک اعمال نجات کی شرط کی بجائے نجات کا نتیجہ کیوں ہیں؟
اپنے الفاظ میں
اعمال ۱۶: ۳۱ کی وضاحت کریں ”۔۔۔خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔“
۲۷
مرحلہ نمبر ١: خدا کا پچھلا پروگرام
  1. باب نمبر ۲۷ میں اِن لوگوں کی تبدیلی کی کہانیاں ہیں: تلاشِ حق کا مسافر، مجرم مصلوب، آدم خور قبیلہ، خود کُشی کا ارادہ رکھنے والی نابالغ لڑکی، مذہبی جوش والا شخص، اور ایک دین دار مسلم جوان آدمی۔ آپ کس کہانی سے اچھی واقفیت رکھتے ہیں اور کیوں؟
  2. صلیب پر ایک مجرم کے ساتھ یسوع نے وعدہ کیا "تُو آج ہی میرے ساتھ فردوس میں ہو گا!" پہلی بات یہ کہ توبہ کرنے والا یہ مجرم ہمیشہ کے لئے کیسے محفوظ ہو گیا؟ دوسری بات یسوع کے وعدہ سے تعلق رکھتی ہے، کہ مرتے وقت اُس نے اپنے آپ کو کس جگہ پر پایا؟
  3. آپ ایک بچے کو عدل ، رحم اور فضل کا نظریہ کیسے سمجھائیں گے؟
  4. اِنسان کی "دہری مشکل" کیا ہے؟ خدا کا "دہرا علاج" کیا ہے؟
  5. خدا کے کلام کے مطابق کیا لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ وہ ابدیت کہاں گزاریں گے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ مرنے کے بعد آپ کہاں جائیں گے؟ وضاحت سے جواب دیں۔
اپنے الفاظ میں
۲۔ کرنتھیوں ۵: ۲۱ کی وضاحت کریں۔ ”جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خدا کی راست بازی ہو جائیں۔“
۲۸
مرحلہ نمبر ٢ : خدا کا موجودہ پروگرام
  1. آج کل زیادہ تر لوگ خوف کی گرفت میں کیوں رہتے ہیں؟
  2. کلامِ مقدس کے مطابق روح القدس کیا ہے اور وہ اُن کے لئے کیا کرتا ہے جو مسیح پر اعتقاد رکھتے ہیں؟
  3. کیا کوئی شخص جو خدا کے روح سے نئے سرے سے پیدا ہوا ہے وہ گناہ کو جاری رکھ کر خدا کو ناخوش کرنا چاہے گا؟ "خوشیوں یا محبت" کی تشریح استعمال کرتے ہوئے اُس شخص جو محض مذہبی روایات پر چلتا ہو اور اُس شخص جوخدا کے ساتھ حقیقی تعلق کے مزے لے رہا ہو کے درمیان فرق کی وضاحت کریں۔
  4. پانی کے بپتسمہ کے اصل معانی کیا ہیں؟
  5. ایمان کی حالت اور اُس کے درجہ میں ایک نمایاں فرق ہے۔ باپ اور بیٹے کی مثال استعمال کرتے ہوئے فرق بیان کریں۔
اپنے الفاظ میں
۱۔پطرس ۱: ۱۶ کی وضاحت کریں۔ ”پاک ہو کیونکہ مَیں پاک ہوں۔“

Pages