February 2014

۹
بے مثال ہستی
  1. پیدائش کے پہلے باب میں خدا جو واحد ہے وہ اپنا تعارف جمع میں کرواتا ہے: "ہمیں'' اور "ہم۔'' آپ اِس کی وضاحت بہتر طور پر کیسے کریں گے؟
  2. کیا تثلیثی وحدت روزمرہ زندگی سے ہمارے خالق کی مرکب فطرت کو سمجھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟ وضاحت کریں۔
  3. اِصطلاح "خدا کا بیٹا'' کون سے معانی نہیں رکھتی؟
  4. تین حوالہ جات بیان کریں جو روح القدس کے بارے میں اِنکشاف کرتے ہوں۔
  5. بائبل میں بیان کردہ خدا کی تفسیر، مشہور نظریہ "خدا ناقابلِ فہم قوت'' سے کس طرح مختلف ہے؟
اپنے الفاظ میں
زبور ۹: ۱۰ کی وضاحت کریں۔ ”اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تجھ پر توکل کریں گے، کیونکہ اے خداوند تُو نے اپنے طالبوں کو ترک نہیں کیا ہے۔“
۱۰
خاص الخاص مخلوق
  1. پہلا مرد اور پہلی عورت کو خدا کی شبیہ پر خلق کیا گیا تھا۔ تین اِنسانوں کے نام بیان کریں جو وثوق سے یہ کہتے ہیں۔
  2. خدا نے کس مادے سے آسمان اور زمین کو بنایا؟ اُس نے پہلا انسان کس چیز سے بنایا؟
  3. خدا کے دو عظیم مقاصد بیان کریں جن کے تحت اُس نے اِںسانوں کو بنایا۔
  4. دو بنیادی حرکات کیا تھیں جنہوں نے عورت کو کم تر کر دیا اور بنی نوع انسان کے بارے میں خدا کے منصوبے کی مخالفت ٹھہریں۔
  5. تخلیق کے سات دنوں سے کیا مراد ہے؟
اپنے الفاظ میں
یوحنا ۸: ۳۵ کی وضاحت کریں۔ ”اور غلام ابد تک گھر میں نہیں رہتا، بیٹا ابد تک رہتا ہے۔“
۱۱
گناہ کا داخلہ
  1. خدا نے جو بھی بنایا بہت اچھا تھا۔ پھر شیطان اور گناہ کہاں سے آئے گا؟
  2. خدا کے نبیوں نے گناہ کی تفسیریں بڑے واضح انداز میں پیش کی ہیں۔ اُن تفسیروں میں سے ایک کا حوالہ دے کر اپنی شخصی کہانی کے ساتھ تشریح کریں۔
  3. بائبل میں دوزخ کی تصویر پیش کرنے کے لئے کون سے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں؟
  4. شیطان کے مقاصد میں سے ایک کون سا ہے؟
  5. خداوند نے کیا کہا کہ اگر اِنسان نیک و بد کی پہچان کے درخت کے پھل میں سے کھائے تو کیا ہو گا؟ (صفحہ_) شیطان نے کیا کہا کہ کیا ہو گا؟
اپنے الفاظ میں
یعقوب ۲: ۱۹ کی وضاحت کریں۔ ”تُو اِس بات پر ایمان رکھتا ہے کہ خدا ایک ہی ہے خیر اچھا کرتا ہے۔ شیاطین بھی ایمان رکھتے اور تھرتھراتے ہیں۔“
۱۲
گناہ اور موت کا قانون
  1. موت کا ذکر کون سا کلام بہتر طور پر کرتا ہے؟ ٹوٹی ہوئی شاخ اِس کی تشریح کیسے کرتی ہے؟
  2. خدا نے آدم سے کہا "جس روز تُو نے اُس میں سے کھایا تُو مرا'' (پیدائش ۲: ۱۷)۔ منع کئے ہوئے پھل میں سے کھا کر آدم کس طرح مرا؟
  3. آدم کے گناہ نے آپ اور آپ کے خاندان میں کیسے اثر کیا؟
  4. موت کی تین اقسام کے نام بتائیں جو آدم کے ایک گناہ کے نتیجے میں پھیلیں۔ موت کی کون سی قسم زیادہ خوف ناک ہے؟
  5. گناہ شرمندگی کو کس طرح جنم دیتا ہے؟
اپنے الفاظ میں
حزقی ایل ۱۸: ۲۰ میں بیان کردہ گناہ اور موت کی شریعت کی وضاحت کریں۔ ”جو جان گناہ کرے گی وہی مرے گی۔“
۱۳
رحم اور عدل
  1. اِنسان ایسا کون سا کام کر سکتا ہے جو خدا نہیں کر سکتا؟
  2. ایک تصوراتی عدالت کے کمرے میں جج کے رحم نے اِنصاف کے ساتھ کیا تضاد کیا؟
  3. خدا رحم دکھانے کے لئے اِنصاف کو نظر انداز کیوں نہیں کر سکتا؟
  4. خدا نے آدم اور حوا سے کیوں پوچھا جبکہ وہ پہلے ہی جانتا تھا کہ اُنہوں نے کیا کیا ہے؟
  5. خدا نے پوری نسلِ انسانی کے گناہ اور موت میں گرنے کا ذمہ دار آدم کو کیوں ٹھہرایا؟
اپنے الفاظ میں
زبور ۸۹: ۱۴ کی وضاحت کریں۔ ”صداقت اور عدل تیرے تخت کی بنیاد ہیں۔ شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں۔“
۱۴
لعنت
  1. "سانپ'' سے کیا مراد ہے؟ اور خدا نے اُسے لعنتی کیوں ٹھہرایا؟
  2. "عورت کی نسل'' سے مراد کون ہے؟ اِس اِصطلاح میں انوکھی بات کون سی ہے؟
  3. چند طریقوں کے نام بتائیں جن کے ذریعے لعنت (مصیبت) ہماری دُنیا پر اثر انداز ہوتی ہے۔
  4. کیا مایوسی، دکھ اور موت خدا کی خالص تخلیق کا حصہ ہیں؟ وضاحت کریں۔
  5. آدم اور حوا گناہ کے بعد شرم محسوس کرنے لگے اور اُنہوں نے اپنے آپ کو ڈھانپنے کے لئے اِنجیر کے پتوں کی لُنگیاں بنائیں۔ کیا خدا نے اُن کی کوشش کو منظور کیا؟ خدا نے اُن کی شرم کو چھپانے کے لئے کیا مہیا کیا؟
اپنے الفاظ میں
”فضل“ کے معنی کی وضاحت کریں جس کا ذِکر پیدائش ۳: ۲۱ میں ہے۔ ”اور خداوند خدا نے آدم اور اُس کی بیوی کے واسطے چمڑے کے کُرتے بنا کر اُن کو پہنائے۔“
۱۵
دُہری مشکل
  1. ہمارا اپنے لئے خود کوئی فیصلہ کرنا نہایت اہم کیوں ہے؟
  2. ہمارا خدا کو اپنے انداز سے دیکھنا نہایت اہم کیوں ہے؟
  3. آپ دس احکام میں سے کتنوں پر پورا پورا عمل کرتے ہیں؟
  4. تشریح کے لئے ایک آئینہ استعمال کرتے ہوئے دس احکام کا بُنیادی مقصد بیان کریں۔
  5. خدا کی نظر میں اِنسان کی "دوہری مشکل'' کیا ہے؟
اپنے الفاظ میں
یعقوب ۲: ۱۰ کی وضاحت کریں۔ ”کیونکہ جس نے ساری شریعت پر عمل کیا اور ایک ہی بات میں خطا کی وہ سب باتوں میں قصوروار ٹھہرا۔“
۱۶
عورت کی نسل
  1. یہ کیوں ضروری تھا کہ مسیح مرد سے نہیں بلکہ عورت سے پیدا ہو؟
  2. وضاحت کریں کہ کلامِ مقدس مسیح کو "پچھلا آدم'' "دوسرا آدمی" کیوں کہتا ہے؟
  3. آنے والے مسیح کی بابت کی گئی نبوتوں میں سے کم از کم ۵ نشانیاں بتائیں۔
  4. جبرائیل نے مریم کو بتایا کہ اُس کے بیٹے کو "خدا کا بیٹا" کہا جائے گا۔ دوبارہ پڑھیں لوقا ۱: ۲۶ ۔ ۳۷۔ پر نظرثانی کریں (باب ۹) اور پھر مختصر وضاحت کریں کہ یسوع خدا کا بیٹا کیوں کہلاتا ہے۔
  5. ”یسوع“ نام کے لفظی معانی کیا ہیں؟
اپنے الفاظ میں
لوقا ۲: ۱۰۔۱۱ کی وضاحت کریں۔ ”مگر فرشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تمہیں بڑی خوشی کی بشارت دیتا ہوں جو ساری اُمت کے واسطے ہو گی کہ آج داؤد کے شہر میں تمہارے لئے ایک منجی پیدا ہوا ہے یعنی مسیح خداوند۔“
۱۷
یہ کون ہے؟
  1. مسیحِ موعود دوسرے انسانوں سے کیسے مختلف تھا؟
  2. یہودی مذہبی راہنماؤں نے یسوع کو سنگسار کرنے کی کوشش کیوں کی؟
  3. کیا آپ اُن سے اِتفاق کرتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ یسوع "نبی سے بڑھ کر نہیں تھا''؟ کیوں یا کیوں نہیں؟
  4. یسوع نے اپنی باتوں کو اپنے کاموں سے کیسے دُرست ثابت کیا؟
  5. کیا آپ اِتفاق کرتے ہیں کہ بدروحوں نے یسوع کی اِس قدر عزت کر دکھائی جس قدر مذہبی راہنماؤں نے نہ کی۔ اپنی دلیل کو ثابت کریں۔
اپنے الفاظ میں
متی ۲۲: ۴۲ میں یسوع کے سوال کا جواب دیں۔ ”تم مسیح کے حق میں کیا سمجھتے ہو؟ وہ کس کا بیٹا ہے“؟
۱۸
خدا کا ازلی منصوبہ
  1. آپ نبیوں سے افضل کس طرح ہیں؟
  2. آپ ایک بچے کو کسی چیز یا شخص کی "بحالی'' کے معانی کیسے بتائیں گے؟
  3. دو ایسے واقعات کے نام بتائیں جہاں داؤد نبی نے مسیح کے متعلق پیش گوئی کی ہو۔
  4. ہم Wolof (وولف) کی مثال سے کون سا ضروری سبق سیکھتے ہیں؟ "ایک انڈے کو پتھر سے نہیں ٹکرانا چاہئے۔"
  5. پطرس خدا کے بحالی کے منصوبے میں سے کس حصے کو نہ سمجھ سکا؟
اپنے الفاظ میں
گلتیوں ۴:۴ ،۵ کی وضاحت کریں۔ ”لیکن جب وقت پورا ہو گیا تو خدا نے اپنے بیٹے کو بھیجا جو عورت سے پیدا ہوا اور شریعت کے ماتحت پیدا ہوا۔ تاکہ شریعت کے ماتحتوں کو مول لے کر چھڑا لے اور ہم کو لے پالک ہونے کا درجہ ملے۔“

Pages