Who is the Unique? A Question that Demands an Answer! ایک سوال جوآپ سے، جواب کا تقصاضہ کرتاہے! ایک حقیقی گفتگو کا خلاصہ (عظیم کون ہے ؟ عیسیٰ ناصری یا محمد عربی) تعارف June 26, 2011 |
آج کے تیز اور ترقی یافتہ زمانہ میں جبکہ ہوائی سفر نے دُور دراز کے براعظموں کو قریب تر کردیا ہے ۔ بہت سے لوگ ایک سے دوسرے ملک کا سفربآسانی کرسکتے ہیں۔ اب تویہ کرہ ارض ایک گاؤں سے بن گیا ہے۔ روز مرہ کتابوں کی اشاعت ، ٹیلی وژن اور ریڈیو پر وگراموں نے سب کے ذہنوں پر اثر کیا ہے ، جوکبھی کبھار مایوسی اور ذہنی الجھن کا سبب بھی ہے۔ یہ دنیا ہر قسم کے مسائل کا شکار ہے۔ مگر ناقابلِ یقین ٹیکنالوجی میں ترقی کے باوجود ایک قدیم سوال بدستور موجود ہے۔ حقیقی سچائی کیا ہے؟ اگرہم ایک دوسرے کی سنیں توہم اپنی نظر کے دائرہ افق کووسیع کرسکتے اورمات کردینے والے سوال کا جواب تلاش کرسکتے ہیں۔