معجزات محمدی

Miracles of Muhammad


Published in Nur-i-Afshan June 21, 1895


تحفہ محمدیہ کان پور کے  ۱۲ع جلد ۳ میں لکھا ہے کہ جس رات  محمد صاحب  پیدا ہوئے وہ رات  محمدی  نور سے  ایسی روشن ہو گئی  کہ بصرہ کی پہاڑیاں روم و شام اور کسری کے محل نظر آتے تھے دویم  اُس رات ستارے  آسمان  سے لٹک کر نیچے آگئے سوم روے زمین کے بُت گر گئے  چہارم  فارسیوں کی آگ جو ہزار برس سے روشن تھی بجھ گئی پنجم نو شیروان کے محل  کے چودہ کنگرے گر گئے ششم ساور کا چشمہ خشک ہو گیا ہفتم ملک شام کی نہر جو ہزار  برس  سے خشک  تھی جاری ہو گئی  ہشتم  ابر کا ٹکڑا آیا اور محمد صاحب کو تمام جنات اور فرشتوں  کے پیش کیا۔ اور تھوڑی  دیر کے بعد حریر میں لپٹا ہوا چھوڑ گیا  اور جب اُس کو بی بی حلیمہ نے چھاتی پر رکھا تو  لڑکا مسکرایا اور آنکھیں کھولکر دیکھا تو آنکھوں سے نور نکلا  نہمؔ محمد صاحب نے دہنی  چھاتی کا دودھ پیا اور بائیں چھاتی کا اپنے رضاعی  بھائی کے لئے چھوڑ دیا  اِس پر  محمدی  کہتا ہے کہ سبحان اﷲ انصاف اِسی کو کہتے ہیں۔ دہم(۱۰) جس اونٹ  پر محمدی صاحب  کے والدین چلے اُس نے تین دفعہ کعبہ کو سجدہ کیا یا زد ہم آپ کے گہوارہ کو فرشتے جھلایا کرتے تھےدو ازدوہم  کبھی محمدی صاحب نے کپڑوں پر بول  و براز نہیں کیا سیزد ہم جب محمد صاحب چلنے لگے تو باہر آکر کہا کہ کھیلنا نہیں چاہئے ہم کھیلنے کےواسطے پیدا نہیں ہوئے ۔ چہارم دہم  آپ پر ابر  کا سایہ ہمیشہ رہتا تھا پانزدہم جب چار برس کے ہوئے تو  حیریل  اور میکائیل  نے سینہ کو چاک کر کے دل کو نکالکر  طشت میں رکھ دیا اور شیطانی حصہ جو کالا تھا   نکال کر پھینک  دیا تاکہ محمد صاحب وسوسہ شیطانی سے بری  ہو جاویں۔

اور بھی بہت سے معجزات ازیں قبیل لکھےہیں مگر ہم اسی کے نقل پر اکتفا کر کے  ناظرین اخبار خصوصاً محمدی علماء سے پوچھتے ہیں کہ ہم کو اُس کی صداقت کا ثبوت دیویں سر سید احمد خان بالقا بہ  سے ہمارا سوال ہے کہ آپ  تو فرماتے ہیں کہ محمد صاحب  نے کوئی معجزہ  نہیں کیا یہ معجزات کیسے ہیں۔

اے محمدیوں !! اسی سرمایہ پر یورپ  اور امریکہ  میں دعوت  اسلام کرنا چاہتے  ہو ان معجزات پر غور کر کے وہ کیا کہیں گے جنہوں نے مولوی عماوالدین صاحب کی تاریخ محمدی پڑہی ہے۔